RSS

Monthly Archives: January 2020

مائیکروسافٹ کے سی ای او کا مودی حکومت کے قانون کے حق میں بیان

مائیکروسافٹ کے سی ای او کا مودی حکومت کے قانون کے حق میں بیان

مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد چیف نے پچھلے دنوں ایک بیان دیا جو ایک تیر سے دو شکار کی بہترین مثال کہا جا سکتا ہے. اس ایک بیان سے ہی ثابت ہو جاتا ہے کہ ساتیا نادیلا میں ایک ڈپلومیٹ بننے کی زبردست قابلیت بھی موجود ہے. اس بیان کو پاکستان میں بھی زبردست پذیرائی ملی ہے. بیان پر بات سے پہلے اس بیان پڑھیں

اس کی پہلی سطر میں ہی لکھ دیا ہے کہ ہر ملک کو اپنی حفاظت، امیگریشن، اور سرحدی قوانین بنانے چاہیے اور یہ قوانین بنانے کا حق گورنمنٹ کو وہاں کی عوام کے ساتھ حاصل ہے. یہ پوری عبارت صاف صاف کہہ رہی ہے کہ مائیکروسافٹ کے چیف نے بھارتی حکومت پر کوئی تنقید نہیں کی. آگے کی عبارت میں یہ ضرور لکھا کہ اس کی خواہش ہے کہ بھارت میں ایسے امیگریشن کے قوانین ہوں کہ باہر کے لوگ آ کر وہاں پر بڑی بڑی کمپنیاں بنائیں یا ان کے سربراہ بن جائیں. اب یہ یاد رہے کہ اگر مائیکروسافٹ کا چیف یہ بات نہ کہتا تو اس پر مائیکروسافٹ میں ہی تنقید ہوتی کہ تم خود باہر سے آ کر ادھر سربراہ بنے ہوئے ہو اور دوسری طرف تم بھارتی حکومت کی حمایت کر رہے ہو، جو اس نے پہلی سطر میں کی. تم خود کتنے دوغلے انسان ہو کہ اپنے لئے خود تو امریکی امیگریشن قوانین سے فائدہ اٹھا رہے ہو اور اپنے ملک میں مودی کے قوانین کی حمایت کر رہے ہو.

اب اس دوغلے بیان پر جس میں مودی کی بھی حمایت ہے پاکستانی اخبارات کی شہ سرخیاں سمجھ سے بالا تر ہیں.

پہلی بات کہ مائیکروسافٹ کے سی ای او، ساتیا نادیلا، نے نہ تو قوانین کو کہیں افسوسناک کہا ہے اور نہ ہی اس میں کہیں مودی یا بھارتی حکومت کو غلط کہا ہے. تو یہ بھارت نوازی کیوں کی جا رہی ہے؟​

 
Leave a comment

Posted by on January 16, 2020 in Soceity & Culture, World Politics

 

Tags: , , , , , ,